ايتھنز اولمپكس ميں مردوں اور خواتين دونوں كے مقابلوں ميں چين پہلے طلائي تمغے جيتنے كا اعزاز حاصل كرنے ميں كامياب ہو گيا ہے
خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے خبر دي ہے كہ چين كي نشانہ باز خاتون دو لي نے دس ميٹر ائير رايفل كے فائنل مقابلوں ميں سبقت حاصل كر كے پہلا طلائي تمغہ حاصل كيا
مردوں كے دس ميٹر ائير پسٹل كے فائنل مقابلوں ميں چين ہي كے وانگ يي فو نے فائنل مقابلے ميں ٹھيك ٹھيك نشانے لگا كر مردوں كے مقابلوں ميں پہلا طلائي تمغہ جيتنے كا اعزاز حاصل كيا روس كے كھلاڑيوں ميخائل نيسترؤ اور ولادمير ايساكوف نے بالترتيب چاندي اور كانسي كے تمغے حاصل كيے
آپ کا تبصرہ